ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بی جے پی کرناٹک میں شاندار کامیابی حاصل کر ے گی: امیت شاہ کا دعویٰ

بی جے پی کرناٹک میں شاندار کامیابی حاصل کر ے گی: امیت شاہ کا دعویٰ

Tue, 27 Mar 2018 00:22:18    S.O. News Service

ٹمکور26مارچ(ایس او نیوز؍یواین آئی)بی جے پی کے قومی صدر امیت شاہ نے دعویٰ کیا ہے کہ کرناٹک اسمبلی انتخابات میں یڈ یورپا کی قیادت میں بی جے پی شاندار کامیابی حاصل کر ے گی۔ مسٹر شاہ نے ٹمکور میں سدگنگامٹھ کے شیواکمار سوامی سے ملاقات کی ۔اس موقع پرمیڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پارٹی ان انتخابات میں شاندار کامیابی حاصل کرے گی۔ انہوں نے کہاکہ سوامی جی کا آشیرواد ان کی طاقت میں اضافہ، حوصلہ دینے والا اور توانائی میں اضافہ کرنے کا سبب بنے گا۔واضح رہے کہ جاریہ سال مئی میں ریاست میں انتخابات ہونے والے ہیں، جس کے لئے تمام جماعتوں کی جانب سے انتخابی سرگرمیوں کا عملًا آغاز کردیا گیا ہے، اور بی جے پی نے اپنی انتخابی سرگرمیوں میں تیزی پیداکردی ہے ۔اپنے دورہ کے پہلے دن امیت شاہ نے کئی مندروں کا دورہ کیا اور سنٹرل شیموگہ میں روڈ شو بھی کیا ۔اپنے دورہ کے موقع پر امیت شاہ کئی مٹھ بھی جائیں گے ۔یہ مٹھ لنگایت اوردلت طبقہ سے تعلق رکھتے ہیں ۔ کانگریس نے لنگایت طبقے کو دلت کا درجہ دیا ہے ۔


Share: